حیدرآباد

تلنگانہ: شادی کے استقبالیہ سے واپسی کے دوران حادثہ، دلہن کا بھائی اوردوست ہلاک

شادی کے استقبالیہ کی تقریب سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دلہن کا بھائی اوراس کا دوست ہلاک، دلہن کے والدین زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شادی کے استقبالیہ کی تقریب سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دلہن کا بھائی اوراس کا دوست ہلاک، دلہن کے والدین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ٹاون کے مضافات میں دھرور نہر کے قریب کارچلانے والے دلہن کے بھائی نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں ان کی کار اور جگتیال ڈپو کی سوپرلگژری بس متصادم ہوگئے۔

بس حیدرآباد جا رہی تھی۔ بس سے ٹکرانے کے بعد کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ کے مہلوکین میں دلہن کا بھائی سنکیرت اور اس کا دوست راجی شامل ہیں۔

دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دلہن کے والدین راجمالو اور لکشمی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جگتیال کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لکشمی کی حالت بگڑنے پر اسے کریم نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جگتیال کے ہنومان واڑہ سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہفتہ کی رات جانگاؤں میں منعقدہ اپنی بیٹی کی شادی کے استقبالیہ میں شریک ہوکر واپس ہورہے تھے۔