تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک دن میں 3سرکاری قتل، چیف منسٹر ذمہ دار: شرمیلا

شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ کے سپوت مررہے ہیں مگر کے سی آر ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔ ان کے اس سخت گیررویہ سے نوجوان سوچنے پر مجبور ہیں کہ ایسی زندگی کس کام کی جو ان کے خوابوں کو پورا نہ کرپائے۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو قاتل قرار دیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک دن میں تین سرکاری قتل کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

 گزشتہ چار سال سے نوکری حاصل کرنے میں ناکام شیو کمار نے خودکشی کرلی۔ گزشتہ 20 دنوں سے دھان فروخت کے منتظر یلیا نامی کسان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی۔ 15دنوں سے احتجاج کررہے جونیر پنچایت آفیسر سونی کی موت ہوگئی۔

 شرمیلا نے کہا کہ ان اموات نے انہیں ہلاکر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے سپوت مررہے ہیں مگر کے سی آر ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔ ان کے اس سخت گیررویہ سے نوجوان سوچنے پر مجبور ہیں کہ ایسی زندگی کس کام کی جو ان کے خوابوں کو پورا نہ کرپائے۔

 صدر وائی ایس آر سی پی نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصل فروخت کرنے کی فکر ستا رہی ہے، نوجوان روز گار کے متعلق فکر مند ہیں، مگر کے سی آر بے فکر ہیں۔ انہیں عوام کو درپیش مسائل نظر نہیں آرہے ہیں۔

شرمیلا نے کے سی آر سے جاننا چاہا کہ آخر وہ مزید کتنے افراد کو مرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں؟۔ کیا ان کے دل میں نوجوانوں سے محبت نہیں ہے؟۔ پھر کیوں ریاست کے کسانوں اور نوجوانوں کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا؟۔

انہوں نے چیف منسٹر سے خواب غفلت سے بیدار ہوتے ہوئے عوام کے سربراہ ہونے کی ذمہ داری کو نبھانے اور مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w