تلنگانہ میں دسہرہ کے موقع پراسکولوں کو 13 دن کی تعطیلات کا اعلان
تلنگانہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، تعطیلات کے دوران اسکولوں میں کوئی تدریسی عمل نہیں ہوگا اور یہ وقت طلباء اور اساتذہ کیلئے خوشی منانے، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور دسہرہ کے تہوار کی تیاریوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
حیدرآباد: دسہرہ کے تہوار کی خوشیاں تلنگانہ میں عروج پر ہیں، جہاں اس سال 13 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے اسکولوں اور کالجوں کیلئے دسہرہ کے موقع پر 2 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات 15 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوں گی اور اسی دن سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا۔
تلنگانہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، تعطیلات کے دوران اسکولوں میں کوئی تدریسی عمل نہیں ہوگا اور یہ وقت طلباء اور اساتذہ کیلئے خوشی منانے، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور دسہرہ کے تہوار کی تیاریوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
2 اکتوبر کو گاندھی جینتی ہے۔ دسہرہ نوراتری کا آغاز 3 تاریخ سے ہوگا۔ 12 تاریخ کو وجئے دشمی کا تہوار ہے۔ اس لیے دسہرہ کی تعطیلات 2 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں 2 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک کل 13 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔