آندھراپردیش
چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی لندن کے دورہ سے واپس
جگن ہفتہ کی صبح اپنی اہلیہ بھارتی کے ساتھ لندن سے واپس ہوگئے جہاں وہ اے پی میں انتخابات اور مصروف سیاسی سرگرمیوں کے بعد چھٹیاں گذارنے کے لئے گئے تھے۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی بیرون ملک دورہ سے واپس ہوگئے۔وہ ہفتہ کی صبح اپنی اہلیہ بھارتی کے ساتھ لندن سے واپس ہوگئے جہاں وہ اے پی میں انتخابات اور مصروف سیاسی سرگرمیوں کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لئے گئے تھے۔
ان کی واپسی پر گناورم ایرپورٹ پر ریاستی وزرا، وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ، لیڈروں، کارکنوں اور جگن کے حامیوں نے ان کا شانداراستقبال کیا۔ایرپورٹ سے وہ تاڑے پلی میں واقع اپنی قیامگاہ روانہ ہوگئے۔