تلنگانہ

تلنگانہ: سہیلیوں کی توہین سے دل برداشتہ ہوکر بی ٹیک کی طالبہ کی خودکشی

دل برداشتہ ہوکر وہ 2 جولائی کو اپنے آبائی گاؤں واپس آئی اور کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے ارکان خاندان نے فوری طور پر اسے کریم نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جہاں جمعہ کی شب علاج کے دوران اس کی موت ہوگیی ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے جبیتاپور گاؤں میں سہیلیوں کی جانب سے مبینہ طور پر توہین کیے جانے کے بعد بی ٹیک کی ایک طالبہ نیتیا نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش


پولیس کے مطابق نیتیا، حیدرآباد کے کے پی ایچ بی کالونی میں واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہتے ہوئے انجینئرنگ کے تیسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ حال ہی میں اُس کی دو سہیلیوں، ویشنوی اور سنجنا نے اس کی تعلیمی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مبینہ طور پر اس کی توہین کی جس پر نیتیا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی۔


دل برداشتہ ہوکر وہ 2 جولائی کو اپنے آبائی گاؤں واپس آئی اور کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے ارکان خاندان نے فوری طور پر اسے کریم نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جہاں جمعہ کی شب علاج کے دوران اس کی موت ہوگیی ۔


نیتیا کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے ویشنوی اور سنجنا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ۔