تلنگانہ

تلنگانہ: کار شعلہ پوش،بعض افراد معمولی زخمی

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گنڈرام پلی کے قریب قومی شاہراہ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ وجئے واڑہ سے حیدرآباد آرہی ایک کار گنڈرام پلی کے مقام پر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گنڈرام پلی کے قریب قومی شاہراہ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ وجئے واڑہ سے حیدرآباد آرہی ایک کار گنڈرام پلی کے مقام پر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اس کے فوراً بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔


اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ معمولی زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے باعث چٹیال تک ٹریفک جام ہوگئی جسے بعد ازاں حادثہ کی شکار کار کو ہٹاتے ہوئے بحال کیا گیا۔