تلنگانہ
ٹیم انڈیا کو وزیر اعلی تلنگانہ کی مبارکباد
تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ہفتہ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ہفتہ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔
ایک پیام میں ریونت ریڈی نے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ٹیم انڈیا نے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ثابت کیا کہ ہندوستان کرکٹ کی دنیا میں ایک بار پھر ناقابل شکست ہے۔