کرناٹک

دہلی سے بلاوا نہیں آیا، حکومت مبارک گھڑی میں قائم ہوگی: شیوکمار

’’انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مبارک گھڑی میں قائم کی جائے گی۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ انہیں ہائی کمانڈ نے قومی دارالحکومت طلب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک کوئی کال نہیں آیا۔ دیکھتے ہیں۔“

بنگلورو: چیف منسٹر عہدہ کے طاقتور دعویدار کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انہیں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لیے پارٹی کی مرکز ی قیادت سے کوئی کال نہیں آیا۔

اس سوال پر کہ کیا وہ چیف منسٹر مقرر کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ مجھے جو بھی ذمہ داری دی گئی، میں نے نبھائی۔ ہم نے دہلی کو ایک سطری قرارداد روانہ کی ہے۔

’’انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مبارک گھڑی میں قائم کی جائے گی۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ انہیں ہائی کمانڈ نے قومی دارالحکومت طلب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک کوئی کال نہیں آیا۔ دیکھتے ہیں۔“

اس سوال پر کہ نئی حکومت کب قائم ہوگی، شیوکمار نے کہا کہ ہم ہفتہ کا مبارک دن، مبارک لمحہ اور مبارک ”مہورت“ دیکھیں گے۔“ چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے شیوکمار کا پارٹی کے سینئر لیڈر سدارامیا سے سخت مقابلہ ہے۔

a3w
a3w