حیدرآباد

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا دورہ مہاراشٹرا

وزیراعلی تلنگانہ ملک کی سیاست میں معیاری تبدیلی کے عزم کے ساتھ گذشتہ کچھ عرصہ سے اس مغربی ریاست میں بی آرایس کی توسیع کے اقدامات کررہے ہیں۔

حیدرآباد:بی آرایس سربراہ و وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراوپیر سے مہاراشٹرکا دوروزہ دورہ کریں گے۔وہ پڑوسی ریاست کے پنڈھارپور اورتلجا پورکی منادرمیں خصوصی پوجا کریں گے۔ بعد ازاں جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی

وزیراعلی تلنگانہ ملک کی سیاست میں معیاری تبدیلی کے عزم کے ساتھ گذشتہ کچھ عرصہ سے اس مغربی ریاست میں بی آرایس کی توسیع کے اقدامات کررہے ہیں۔ اسی کے حصہ کے طورپروہ مہاراشٹرکا دورہ کریں گے۔

ان کے ساتھ کئی وزراء، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل ور دیگر عوامی نمائندے ہوں گے۔وزیر اعلیٰ پیر کی صبح 10 بجے حیدرآباد سے بذریعہ کارمہاراشٹر کے لیے روانہ ہوں گے۔ شام کو وہ شولاپور پہنچیں اور رات وہیں قیام کریں گے۔