مندر کے چندہ باکس سے پاکستانی نوٹ برآمد، مندر کو اُڑادینے کی دھمکی
مندر کے پجاری نے بتایا کہ مندر کے خدمتگار نے پولیس کمشنر ارون پال سنگھ اور چھارتا تھانے کی پولیس کو فون پر اس بارے میں مطلع کیا ہے۔ چندہ باکس سے برآمد ہونے والے پاکستانی نوٹ پر پنجابی میں لکھا ہےکہ ’’بابا اشنیل، تو نے بہت مایا جوڑ رکھی ہے۔
امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں ایک مندر کے چندہ باکس سے پاکستانی کرنسی پر پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھتہ نہ ملنے پر پجاری کو قتل اور مندر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
چھہراٹا میں واقع شری رامبالا مندر کے پجاری شری شری مہمندلیشور اشنیل جی مہاراج نے جمعہ کو بتایا کہ مندر کا چندہ باکس کھولنے کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد اس میں سے 100 روپے کا پاکستانی نوٹ برآمد ہوا۔ جس پر پنجابی زبان میں پانچ لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھتہ نہ دینے پر انہیں جان سے مارنے اور مندر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ تاہم آج تک پولیس نے دھمکیاں دینے والوں کو نہ تو گرفتار کیا اور نہ ہی ان کا سراغ لگایا۔
مندر کے پجاری نے بتایا کہ مندر کے خدمتگار نے پولیس کمشنر ارون پال سنگھ اور چھارتا تھانے کی پولیس کو فون پر اس بارے میں مطلع کیا ہے۔ چندہ باکس سے برآمد ہونے والے پاکستانی نوٹ پر پنجابی میں لکھا ہےکہ ’’بابا اشنیل، تو نے بہت مایا جوڑ رکھی ہے۔
ہمیں مایا کی بہت ضرورت ہے۔ تمہارے گھر سے مندر کے راستے میں تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہے۔ تم کو جلد ہی پتہ چل جائے گا۔ تم پانچ لاکھ روپے تیار رکھو۔”