تلنگانہمہاراشٹرا

وزیراعلی تلنگانہ، مہاراشٹرروانہ

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراو، مہاراشٹر کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراو، مہاراشٹر کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

دو روزہ دورہ کے ایک حصہ کے طور پر، وہ دو خصوصی بسوں اور 600 کاروں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ سڑک کے ذریعہ حیدرآباد کے پرگتی بھون سے روانہ ہوئے۔

ان کے ساتھ وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور بی آرایس کے لیڈران بھی تھے۔

دوپہر ایک بجے یہ وفد مہاراشٹر کے عثمان آباد پہنچا جہاں پر دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد یہ وفد شولاپورکے لیے روانہ ہوگیا۔

شولاپورمیں وزیراعلی رات میں قیام کریں گے اور منگل کو صبح 8 بجے شولاپور سے پنڈاری پورم پہنچیں گے جہاں وزیراعلی پوجا کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعلی شولاپور کے سرکولی گاؤں میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وہاں سے دوپہر 3 بجے وہ عثمان آباد کی ایک مندر میں درشن کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گے۔

مہاراشٹر میں بی آر ایس کے لیڈروں نے وزیراعلی کے دورہ کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کئے ہیں۔

a3w
a3w