تلنگانہ

ون جیوی رامیا کو وزیراعلی تلنگانہ کاخراج

انہوں نے کہا کہ رامیا ایک ایسے شخص تھے جو اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ فطرت کے بغیر بقاء ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رامیا نے ذاتی طور پر پودے لگا کر سماج پر گہرا اثر ڈالا۔

حیدرآباد: پدم شری ون جیوی رامیا کی موت پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
ممتاز گسا وی ڈانس ماسٹر کنکا راجو چل بسے
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

انہوں نے کہا کہ رامیا ایک ایسے شخص تھے جو اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ فطرت کے بغیر بقاء ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رامیا نے ذاتی طور پر پودے لگا کر سماج پر گہرا اثر ڈالا۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ رامیا کی موت سماج کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے رامیا کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ رامیا نے جو راستہ دکھایا وہ آج کے نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔رامیا کی موت پر نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا نے بھی ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ رامیا کی موت ریاست اور ملک دونوں کے لئے ایک عظیم نقصان ہے۔ سابق وزیر ہریش راؤ نے بھی فطرت سے محبت کرنے والے رامیا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔