کرناٹک

بھگوان شیوا کے گلے کا سانپ ہونے پر اظہار فخر

انتخابات منعقد ہونے والی ریاست کرناٹک کے دورے کے دوسرے دن وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قدیم پارٹی ”ناکارہ انجن“ ہوگئی ہے۔

کولار: انتخابات منعقد ہونے والی ریاست کرناٹک کے دورے کے دوسرے دن وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قدیم پارٹی ”ناکارہ انجن“ ہوگئی ہے۔

کولار میں ایک پرہجوم جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ناکارہ انجن ’کانگریس‘ ترقی کا تیقن نہیں کرسکتی۔ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ہی ترقی کا تیقن کرسکتی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہاکہ وہ کرپشن کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ اسی سبب سب سے زیادہ متاثر اور مصائب کا سامنا کرنے والے کانگریس پارٹی لیڈَر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں چاہئے تھا کہ ترقی کے بارے میں بات چیت کرتے۔

اس کے بجائے وہ سانپ اور زہر کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس کا غم نہیں۔ سانپ بڑے وقار سے بھگوان شیواکے گلے میں چین سے رہتا ہے۔ انہیں ملک کے عوام میں بھگوان شیوا دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی گردن پر سانپ کی طرح رہنے سے انہیں خوشی ہے۔

آپ میرے لئے بھگوان شیوا کی طرح ہیں۔ جو ایسی باتیں کرتے ہیں انہیں حاشیہ پر رکھ کر 10 مئی کو انہیں آشیرواد دیں۔ انہیں زہریلا سانپ قرار دینے صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کے طنز کا بالراست حوالہ دے کر انہوں نے عوام سے یہ اپیل کی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے دور حکمرانی میں انسداد کرپشن پروگرام متعارف ہی نہیں کی کیونکہ ان کی ہر اسکیم کرپشن میں آلودہ تھی۔

کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے بالراست حوالے سے انہوں نے کہاکہ شاہی خاندان ہزاروں‘ کروڑ روپے خردبرد کیا ہے۔

جنہیں جیل میں رہنا تھا‘ ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار حاصل ہونے کے بعد انہوں نے ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ روپے بدعنوان افراد سے ضبط کیا ہے اور کرپشن کے خلاف وہ فیصلہ کن کارروائی کئے ہیں۔

بی جے پی حکومت ملک میں 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو ٹائیلٹ فراہم کی ہے۔ آپ کے ووٹ سے ہی ایسا کرنا ممکن ہوسکا۔

a3w
a3w