تلنگانہ

تلنگانہ کی کانگریس حکومت پروعدوں کو پورانہ کرنے کا الزام۔بی آرایس کا”باقی کارڈ“جاری

پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ اس تقریب میں سینئر قائدین ٹی سرینواس یادو، محمود علی، سرینواس گوڑ، سوامی گوڑ، پدماراؤ گوڑ، مدھوسدن چاری، جگدیش راو، وی پرشانت ریڈی، لکشما راواوردیگرنے شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس نے ریاست کی حکمران کانگریس پارٹی پروعدوں کو پورانہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ”باقی کارڈ“جاری کیا۔اس کارڈ کو پارٹی کے کارگزارصدرتارک راما راو اور سابق وزیر ہرش راؤ نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ اس تقریب میں سینئر قائدین ٹی سرینواس یادو، محمود علی، سرینواس گوڑ، سوامی گوڑ، پدماراؤ گوڑ، مدھوسدن چاری، جگدیش راو، وی پرشانت ریڈی، لکشما راواوردیگرنے شرکت کی۔


ان قائدین نے کہا ہے کہ 22 ماہ کی حکومت میں خواتین کو 2,500 روپے کی ضمانت کے تحت ہر ایک کو 55,000 روپے، ضعیف شہریوں کو ماہانہ 4,000 روپے کی پنشن کے تحت ہر ایک کو 44,000 روپے، معذور افراد کو ماہانہ 6,000 روپے کی پنشن کے تحت ہر ایک کو 44,000 روپے، شادی مبارک اور کلیانالکشمی اسکیم کے تحت لڑکیوں کی شادی کے لئے ایک تولہ سونا کانگریس حکومت کی طرف سے فراہم نہیں کیاگیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بیروزگاروں کو 2 لاکھ ملازمتیں اور طالبات کو اسکُوٹی بھی فراہم کرنا باقی ہے۔ تعلیم بھروسہ کارڈ کے تحت طلبہ کو ہر ایک کو 5 لاکھ روپے کانگریس حکومت کی طرف سے ادا کرنا ابھی باقی ہے، یہ بی آر ایس پارٹی کی مانگ ہے۔