تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے صدرمہیش کمار گوڑ نے سرکردہ اداکار کوٹا سرینواس راؤ کی موت پردکھ کا اظہار کیا

انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ پدم شری ایوارڈ یافتہ اور تلگو فلمی صنعت کی ممتاز شخصیت کوٹا سرینواس راؤ کی موت کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے سرکردہ اداکار کوٹا سرینواس راؤ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش


انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ پدم شری ایوارڈ یافتہ اور تلگو فلمی صنعت کی ممتاز شخصیت کوٹا سرینواس راؤ کی موت کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے۔


انہوں نے کہا”یہ سن کر دل ٹوٹ گیا کہ پدم شری کوٹا سرینواس راؤ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں 750 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور اپنی بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث سنیما میں منفرد مقام حاصل کیا۔”


وہ صرف ایک عظیم اداکار ہی نہیں تھے بلکہ عوامی خدمت کے میدان میں بھی ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔”
تلگو فلم انڈسٹری کے لیے ان کی موت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے غمزدہ ارکان خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،”