تلنگانہ

تلنگانہ: رقم کی واپسی کامطالبہ۔تلوار سے حملہ میں ڈیری کمپنی کا منیجر شدید زخمی

اطلاعات کے مطابق، ایک پرائیویٹ ڈیری کمپنی میں بطور منیجرکام کرنے والے سرینواس نے دودھ کے ڈسٹری بیوٹر کرن سے بقایا رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کیسرا میں رقم کی واپسی کے دوران ایک ڈیری کمپنی کے منیجرپر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اطلاعات کے مطابق، ایک پرائیویٹ ڈیری کمپنی میں بطور منیجرکام کرنے والے سرینواس نے دودھ کے ڈسٹری بیوٹر کرن سے بقایا رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

برہمی میں آکر کرن نے تلوار سے سرینواس پر حملہ کر دیا جس پروہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی منیجرکو فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیسرا پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔