تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:2327 امیدواروں نے آخری دن پرچہ نامزدگی داخل کئے

تلنگانہ کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں 2327 امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں 2327 امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

جمعہ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ اس ایک ہی دن میں 1198 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ چیف الکٹورل آفیسر و کاس راج نے آج مطلع کیا کہ جمعہ کو سہ پہر 3 بجے تک جملہ2327 امیدواروں نے 30 نومبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں۔

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اس ماہ کی 30تاریخ کو ہونے والے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی مدت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ختم ہوگئی ہے۔

ابتدائی ڈیڈ لائن کے بعد بھی قطار میں رہنے والے امیدواروں کو نامزدگیوں کے ادخال کی سہولت فراہم کی گئی۔ 13 نومبر کو ان نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور 15 نومبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔

30 نومبر کو رائے دہی اور 3 دسمبر کو رائے شماری ہوگی۔ ان انتخابات سے تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے خود کو دور رکھا ہے جب کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے سرکاری طور پر کانگریس کی تائید کا اعلان کیا۔ کانگریس کے ساتھ سی پی آئی نے اتحاد کرتے ہوئے کتہ گوڑم سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔