تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:دوسری فہرست کی تیاری کیلئے بی جے پی کی مساعی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے سرگرمی میں شدت پیداکردی ہے۔زعفرانی جماعت جس نے قبل ازیں 52 امیدواروں کے ساتھ پہلی فہرست جاری کی تھی،دوسری فہرست کی تیاری کی مساعی کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے سرگرمی میں شدت پیداکردی ہے۔زعفرانی جماعت جس نے قبل ازیں 52 امیدواروں کے ساتھ پہلی فہرست جاری کی تھی،دوسری فہرست کی تیاری کی مساعی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

پہلی فہرست میں متحدہ عادل آباد،کریم نگر اورورنگل کے بیشتر مقامات پر پارٹی نے امیدوار ٹہرائے ہیں۔نظام آباد، میدک، حیدرآباد،رنگاریڈی، محبوب نگر،نلگنڈہ اور کھمم اضلاع میں کئی مقامات پر ہنوز امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ میں 5تا10جلسوں میں شرکت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بی جے پی نے تلنگانہ میں انتخابی مہم کے لیے چار ہیلی کاپٹرس کرایہ پر حاصل کئے ہیں۔

پارٹی کے سرکردہ لیڈران اس ماہ کی 27، 28، 29، 31 تاریخ کو بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائیں گے۔مرکزی وزراء قومی لیڈران تلنگانہ کے اضلاع کا دورہ کریں گے۔