تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات:پولیس نے کانگریس امیدوار وویک وینکٹ سوامی کی گاڑی کی تلاشی لی
تلنگانہ کے انتخابات کے پیش نظرریاست بھر میں پولیس کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے انتخابات کے پیش نظرریاست بھر میں پولیس کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
چیک پوسٹوں کے قیام کے ذریعہ گاڑیوں کی تلاشی کے کام میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔عام آدمی کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈروں کی گاڑیوں کی تلاشی کا کام بھی کیاجارہا ہے۔
تازہ طورپر چینور کے کانگریسی امیدواروویک وینکٹ سوامی کی گاڑی کی تلاشی کا کام پولیس نے کیا۔منچریال ضلع کے نسپور بلدی حدود میں سی سی کراس روڈ کے قریب ان کی گاڑی کی تلاشی کا کام کیاگیا۔
پولیس کی ان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کارکنوں، میڈیا کی گاڑی کی بھی تلاشی لی۔وویک وینکٹ سوامی نے اس تلاشی کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کیا۔تلاشی کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔