تلنگانہ

تلنگانہ: بعض کسانوں کی بجلی موٹروں کو تباہ کر دیا گیا

تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے اوروگونڈاگاوں میں بعض کسانوں کی بجلی موٹروں کو تباہ کر دیا گیا۔کسان ایس آر ایس پی نہر سے بجلی موٹروں کی مدد سے پانی کھینچ کر مکئی کی فصل کی کاشت کر رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے اوروگونڈاگاوں میں بعض کسانوں کی بجلی موٹروں کو تباہ کر دیا گیا۔کسان ایس آر ایس پی نہر سے بجلی موٹروں کی مدد سے پانی کھینچ کر مکئی کی فصل کی کاشت کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اسی دوران، نہر کے قریب نصب 16 بجلی موٹروں کو آدھی رات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور ان میں موجود تانبے کی تاروں کی چوری کرلی گئی۔

بعض موٹروں کو چوروں نے نہر کے پانی میں پھینک دیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ موٹروں کو اس حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے کہ ان کی مرمت ممکن نہیں رہی۔

پولیس کا شبہ ہے کہ یہ شرپسند عناصر کی کارروائی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ وہ ڈاگ اسکواڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کو پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔