تلنگانہ

تلنگانہ: ایتھنول فیکٹری پر حملہ کا معاملہ۔12افراد گرفتار

تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال کے پیدا دھنواڑہ گاؤں میں گذشتہ روز ایتھنول فیکٹری پر ہوئے حملے کے سلسلہ میں جمعرات کو پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں چند کسان بھی شامل ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال کے پیدا دھنواڑہ گاؤں میں گذشتہ روز ایتھنول فیکٹری پر ہوئے حملے کے سلسلہ میں جمعرات کو پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں چند کسان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

مظاہرین نے فیکٹری پر پٹرول، لاٹھیوں اور مرچ پاؤڈر سے حملہ کیا تھا، جس میں عملہ کے کچھ افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے راجولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے اور مزید ملزمین کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

دیہی عوام گزشتہ کئی مہینوں سے ماحولیاتی خدشات کے پیش نظر فیکٹری کی مخالفت کر رہے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زراعت اور مقامی ماحولیات کے لئے خطرہ ہے۔