حکومت تلنگانہ نے محمد سراج کو گورنمنٹ نوکری اور پلاٹ دینے کا اعلان کردیا
ہندوستانی ٹیم کی جیت کے بعد کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج محمد سراج سے ملاقات کی۔ انہوں نے سراج کیلئے سرکاری نوکری اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
حیدرآباد: محمد سراج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔ محمد سراج نے کئی مواقع پر ہندوستانی ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے T20 ورلڈ کپ 2024 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کرلیا۔
ہندوستانی ٹیم کی جیت کے بعد کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج محمد سراج سے ملاقات کی۔ انہوں نے سراج کیلئے سرکاری نوکری اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محمد سراج سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کیلئے گورنمنٹ نوکری کا بھی اعلان کیا گیا۔ حیدرآباد میں گھر بنانے کیلئے سراج کو زمین دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
محمد سراج نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ٹیم انڈیا کی جرسی تحفہ میں دی۔ محمد سراج اور چیف منسٹر کی ملاقات میں سابق ہندوستانی کرکٹروسینئر کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین بھی موجود تھے۔ چیف منسٹرنے محمد سراج سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو اپنے ایکس ہینڈل پر بھی شیئر کی۔
محمد سراج کا تعلق حیدرآباد کے فرسٹ لانسر سے ہے۔ اُنہوں نے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کیلئے کافی محنت ومشقت کی۔ محمد سراج نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر میں خطرناک باؤلنگ سے سب کے دل جیت لئے۔ اس کے بعد انہیں ہندوستانی ٹی میں جگہ مل گئی۔ اگر محمد سراج کے اب تک کے کیرئر پر نظر ڈالیں تو وہ بہت شانداررہا ہے۔
محمد سراج نے ہندوستان کیلئے 41 ون ڈے میاچ کھیلے ہیں۔ اس دوران اُنہوں نے 68 وکٹیں حاصل کیں۔ اُنہوں نے 27 ٹسٹ میچوں میں 74 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج نے ہندوستان کیلئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔