تلنگانہ حکومت بغیر کسی شرائط و ضوابط کے کسانوں کے قرض کی معافی پر عمل کرے: بی آر ایس
بی آرایس کے ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت بغیر کسی شرائط و ضوابط کے کسانوں کے قرض کی معافی پر عمل کرے

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت بغیر کسی شرائط و ضوابط کے کسانوں کے قرض کی معافی پر عمل کرے اور گرام پنچایتوں کو مالی امداد فراہم کرے۔
اسمبلی کے لیے روانہ ہونے سے قبل بی آر ایس ایم ایل ایز بشمول پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ، سینئر لیڈروں ٹی ہریش راؤ، جی جگدیش ریڈی اور دیگر نے گن پارک میں تلنگانہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق وزیر سنیتالکشما ریڈی نے کہا کہ کسانوں کوقرض کی معافی میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔بی آر ایس ایم ایل اے کے لکشمی نے کہا کہ پنچایتوں کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے خدمات فراہم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، پنچایتوں کو ابھی تک کافی فنڈز نہیں مل رہے تھے۔بعد ازاں بی جے پی کے اراکین اسمبلی گن پارک پہنچے اور تلنگانہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے فصل قرض معافی کو مؤثر طریقہ سے نافذ کرنے میں ناکامی پر کانگریس حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے دھان کی تمام اقسام کے لیے ایم ایس پی کا بھی مطالبہ کیا۔