تلنگانہ
تلنگانہ ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو عبوری راحت دے دی
سماعت کے دوران جسٹس سوجانا نے کہا کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں اپیل دائر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے اور اس وقت تک اسے گرفتاری سے عبوری تحفظ حاصل ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں آسام میں درج مقدمے میں ایک ہفتے کی عبوری پیشگی ضمانت دی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس سوجانا نے کہا کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں اپیل دائر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے اور اس وقت تک اسے گرفتاری سے عبوری تحفظ حاصل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کھیڑا نے 7 اپریل کو ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کی گرفتاری کی صورت میں راحت مانگی گئی تھی۔
یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 5 اپریل کو پون کھیڑا نے الزام لگایا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی اہلیہ رنکی بھویان سرما کے پاس متعدد پاسپورٹ اور غیر ملکی اثاثے ہیں۔