تلنگانہ
تلنگانہ ہائی کورٹ کی بار اور ریسٹورنٹس سے اسپیشل پریولیج فیس وصولی کے جی او پر روک
تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بار اور ریسٹورنٹس سے اسپیشل پریولیج فیس وصول کرنے سے متعلق حکومت کے احکامات پر روک لگا دی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بار اور ریسٹورنٹس سے اسپیشل پریولیج فیس وصول کرنے سے متعلق حکومت کے احکامات پر روک لگا دی ہے۔
محکمہ آبکاری نے 19 اکتوبر کو جی او نمبر 205 جاری کرتے ہوئے ریاست کے بار اور ریسٹورنٹس سے اسپیشل پریولیج فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بار اور ریسٹورنٹس کے مالکان نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور جی او پر عمل درآمد روکنے کی اپیل کی تھی۔
درخواست کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے حکومت کے جاری کردہ جی او پر روک لگاتے ہوئے محکمہ آبکاری کو نوٹس جاری کیا اور اس معاملے میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔