حیدرآباد کے کئی علاقوں میں 3 اور 4 نومبر کو 36 گھنٹے پانی کی سربراہی متاثر رہے گی
شہر کے کئی علاقوں میں 3 نومبر سے 4 نومبر تک 36 گھنٹوں کے لیے پانی کی سربراہی متاثر رہے گی۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) گنڈی پیٹ کنڈوئٹ میں بڑے پیمانے پر پانی کے رِساؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی مرمتی کام انجام دے گا۔
حیدرآباد: شہر کے کئی علاقوں میں 3 نومبر سے 4 نومبر تک 36 گھنٹوں کے لیے پانی کی سربراہی متاثر رہے گی۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) گنڈی پیٹ کنڈوئٹ میں بڑے پیمانے پر پانی کے رِساؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی مرمتی کام انجام دے گا۔
یہ کام ٹولی چوکی کے قریب سبجا کالونی اور مانکونڈہ کے علاقوں میں انجام دیا جائے گا۔
واٹر بورڈ کے مطابق مرمتی کام منگل 3 نومبر کو صبح 6 بجے شروع ہوگا اور بدھ 4 نومبر کو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
متاثرہ علاقے:
گوشہ محل اور کاروان سرکل: ریڈ ہلز، نامپلی، مالے پلی، سیتارام باغ، گوڈے کی قبر، ہندی نگر، اسمبلی، سکریٹریٹ، نیو ایم ایل اے کوارٹرس، آدرش نگر، نامپلی ساؤتھ سنٹرل ریلوے علاقہ اور گن فاؤنڈری۔
گولکنڈہ زون: چنتل بستی، وجئے نگر کالونی، اولڈ مالے پلی، آصف نگر اور احمد نگر۔
کاواڈی گوڑہ سرکل: کاواڈی گوڑہ، گاندھی نگر اور ڈومل گوڑہ۔
جوبلی ہلز سرکل: بنجارہ ہلز وارڈ کے تحت آنے والے علاقے۔
HMWSSB نے متاثرہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا احتیاط سے استعمال کریں اور مرمتی کام شروع ہونے سے قبل ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔