حیدرآباد

تلنگانہ:نامزد عہدوں کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد گاندھی بھون سے رجوع

تلنگانہ کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران، نامزد عہدوں کے خواہشمند ہیں۔دس سال کے بعد اس تلگوریاست میں برسراقتدارآئی کانگریس کے لیڈروں کی بڑی تعداد نامزد عہدوں کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران، نامزد عہدوں کے خواہشمند ہیں۔دس سال کے بعد اس تلگوریاست میں برسراقتدارآئی کانگریس کے لیڈروں کی بڑی تعداد نامزد عہدوں کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

حال ہی میں وزیراعلی ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جن لیڈروں نے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹوں کی قربانی دی اور پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کیا ہے انہیں نامزد عہدوں کو پر کرنے میں پہلی ترجیح دی جائے گی تاہم کئی لیڈران ان عہدوں کیلئے خواہشمند ہیں جو پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں ریاستی کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کررہے ہیں۔

کئی لیڈران ان کو اپنے بائیوڈاٹاحوالے کررہے ہیں اور ان سے نامزد عہدوں میں انہیں موقع دینے کی درخواست کررہے ہیں۔

ان لیڈروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے لئے دس سال کام کیا اور انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے میں ان کا بھی رول ہے۔