تعلیم و روزگار

انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری

سیٹ الاٹمنٹ 12 جولائی کو یا اس سے پہلے کیا جا سکتا ہے اور امیدواروں کو 12 سے 16 جولائی کے درمیان ٹیوشن فیس ادا کرنا اور آن لائن رپورٹ کرنا ہوگا۔ اسی طرح داخلوں کے لئے مزید دو مراحل ہوں گے۔

حیدرآباد: ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تلنگانہ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرینس ٹسٹ (ٹی جی ای اے پی سی ای ٹی) 2024 کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل کونسلنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق انجینئرنگ پروگرامس  کے لیے پہلے مرحلے کا رجسٹریشن 27 جون سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں
گروپI مینس کے پیاٹرن کو منظوری
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا پوسٹر ریلیز
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو رہا نہیں کیا گیا: ایس ایف آئی

 بی ٹیک بی ای اور بی فارمیسی کورسس میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن 5 جولائی تک کیا  جا سکتا ہے اور سرٹیفکیٹس  کی تصدیق 29 جون سے 6 جولائی تک کی جایگی۔ امیدوار 30 جون سے 8 جولائی تک ویب آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

 سیٹ الاٹمنٹ 12 جولائی کو یا اس سے پہلے کیا جا سکتا ہے اور امیدواروں کو 12 سے 16 جولائی کے درمیان ٹیوشن فیس ادا کرنا اور آن لائن رپورٹ کرنا ہوگا۔ اسی طرح داخلوں کے لئے مزید دو مراحل ہوں گے۔ مکمل معلومات اور ہدایات کے ساتھ ایک تفصیلی نوٹیفکیشن 19 جون کو ویب سائٹ tgeapcet.nic.in  پر اپلوڈ کیا جائے گا۔

 محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ کونسلنگ کے آغاز سے قبل تمام مطلوبہ دستاویزات حاصل کریں جن میں ڈپلومہ یا اس کے مساوی مارکس میمو ڈپلومہ یا اس کے مساوی اسٹڈی سرٹیفکیٹ یا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (TC) یا انکم سرٹیفکیٹ جو یکم جنوری 2024 کو یا اس کے بعد مجاز اتھارٹی کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے شامل ہیں۔

a3w
a3w