تلنگانہ
تلنگانہ: پاشام مائلارم صنعتی علاقہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں زبردست آگ
چونکہ یہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے بیچ میں واقع ہے، اس لیے فائربریگیڈ محکمہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ آگ دیگر صنعتوں تک نہ پھیلنے پائے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشام مائلارم صنعتی علاقہ میں واقع اینویرو ویسٹ مینجمنٹ سروسس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
عملہ کی شکایت پر ضلع کے مختلف حصوں سے پانچ فائر ٹینڈرس موقع پر پہنچے۔ درجنوں فائر بریگیڈ ملازمین آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہے۔
حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ عملے کا شبہ ہے کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ہو سکتا ہے۔
آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
چونکہ یہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے بیچ میں واقع ہے، اس لیے فائربریگیڈ محکمہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ آگ دیگر صنعتوں تک نہ پھیلنے پائے۔