کرناٹک

سدارامیا کے خانگی جیٹ میں سفر کا ویڈیو وائرل

کرناٹک بی جے پی نے ریاست میں خشک سالی جیسی صورت حال کے درمیان خانگی جیٹ میں سفر کرنے پر سدارامیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بنگلورو: کرناٹک بی جے پی نے ریاست میں خشک سالی جیسی صورت حال کے درمیان خانگی جیٹ میں سفر کرنے پر سدارامیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

بی جے پی کرناٹک نے ایکس پر لکھا: ”ریاست کے عوام‘ خشک سالی کی صورت حال کی وجہ سے شدید معاشی بحران کے شکار ہیں۔ کانگریس حکومت کے اقتدار پر آنے کے چھ ماہ بعد بھی سڑک کے گڑھوں کا مسئلہ حل کرنے ایک کوشش بھی نہیں کی گئی۔

مگر چیف منسٹر اور ان کے قریبی مددگار بی زیڈ ضمیر احمد خان کی شان و شوکت کے مظاہرہ کاکوئی اختتام نظر نہیں آتا۔“ بی جے پی نے کہا کہ خانگی جیٹ میں سفر کے دوران چیف منسٹر کا لطف اندوز ہونا اور ہنسی مذاق کرنا‘ ریاست کے تمام غرباء کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔“

قبل ازیں کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے وزیر امکنہ بی زیڈ ضمیر احمد خان کے ہمراہ خانگی جیٹ میں دہلی کا سفر کیا۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ وزیر ضمیر نئی دہلی کے سفر کے دوران چیف منسٹر کے ساتھ خانگی جیٹ کے مزے لے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ضمیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا ”ہمارے قابل فخر لیڈر چیف منسٹر سدارامیا کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحے۔“

کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر نے کہا کہ اگر منافقت کا کوئی چہرہ ہوتا تو کرناٹک کی کانگریس حکومت اس کی بہترین مثال ہوتی۔ ایک ایسے وقت جب پورا کرناٹک سنگین خشک سالی سے نبرد آزما ہے،

کسانوں کو فصلوں کے نقصان اور بارش نہ ہونے سے بدترین بحران کا سامنا ہے اور بمشکل ہی کوئی ترقیاتی کام ہورہا ہے، چیف منسٹر کرناٹک او ر کابینی وزراء کی ان کی ٹیم ہی ریاست کے غریبوں کی مصیبت پر ایسی مالا مال قسمت اور پُرتعیش طرز زندگی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

وجیندر نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ وہ خشک سالی کی امدادطلب کرنے پُرتعیش طیارہ میں سفر کررہے تھے۔ ہماری پریشانی کا کیا ظالمانہ مذاق ہے۔ ٹیکس دہندگان کی رقم کو پھونکنا کانگریس کے وزراء کے لیے کتنا آسان ہے۔

a3w
a3w