جرائم و حادثات

تلنگانہ:نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ماں اوربیٹی ہلاک

نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔

حیدرآباد: نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

مہلوکین کی شناخت نرملااورسواتی کے طورپر کی گئی ہے جو نئے سال کے موقع پر چرچ میں منعقدہ دعائیہ اجتماع میں شرکت کے بعد کل شب واپس ہورہی تھیں کہ سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار بولیرو گاڑی نے انہیں ٹکردے دی۔

حادثہ اتناشدیدتھاکہ دونوں ماں اوربیٹی موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔