تلنگانہ

تلنگانہ:ضلع نرمل میں مسلمانوں نے ایپا سوامیوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا،ویڈیووائرل

ایک ایسے وقت جب ملک میں بعض گروپس اور گوشوں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب ملک میں بعض گروپس اور گوشوں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی
جمعیۃ اہلِ حدیث کے وفد کی ٹمریز چیئرمین محمد فہیم قریشی سے ملاقات، رمضان میں سحر و افطار و تراویح کے تاریخی انتظام پر مبارکباد
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا کام کیاہے جس کو مثالی اقدام قراردیتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اس کی ستائش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے جعفرپور گاوں میں مسلمانوں نے گاوں میں ایپا سوامیوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا۔

اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھاجارہا ہے کہ مسلمان، ایپا سوامیوں کی خوشگواراندازمیں میزبانی کررہے ہیں۔