آندھراپردیش

چٹ فنڈ کاروبار کو باقاعدہ بنانے ای۔چٹ ایپ متعارف

مبینہ اسکامس کے درمیان چٹ فنڈکمپنیوں کے بکرائیس کے مالیہ تحفظ کویقینی بنانے کے مقصد کے تحت حکومت آندھراپردیش نے پیر کے روزالیکٹرانک سرویس ڈیلیوری سسٹم‘ ای چٹ کومتعارف کرایا ہے تاکہ اس شعبہ (چٹ فنڈ کمپنیوں) کوباقاعدہ بنایاجائے اور شفافیت کو برقراررکھا جائے۔

امراوتی: مبینہ اسکامس کے درمیان چٹ فنڈکمپنیوں کے بکرائیس کے مالیہ تحفظ کویقینی بنانے کے مقصد کے تحت حکومت آندھراپردیش نے پیر کے روزالیکٹرانک سرویس ڈیلیوری سسٹم‘ ای چٹ کومتعارف کرایا ہے تاکہ اس شعبہ (چٹ فنڈ کمپنیوں) کوباقاعدہ بنایاجائے اور شفافیت کو برقراررکھا جائے۔

کمشنر اینڈانسپکٹر جنرل رجسٹریشن اینڈاسٹاپس وی رام کرشنا نے کہاکہ اس پہل سے لین دن کو آن لائن کے ذریعہ کرناہوگا۔رجسٹریشن محکمہ کے عہدیدار‘ سبکرائبرس کی تصدیق کرنے کے بعد اس کی منظوری دیں گے۔

اس پالیسی سے چٹ فنڈ کمپنیوں کی دھوکہ دہی معاملتوں کوروکاجاسکتا ہے اور سبکرائبرس کونقصان ہونے سے بچانے میں مدد کارہوسکتا ہے۔

رام کرشنا نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔یہ ایپ سے سبکرائبرس اس بات کویقینی بناسکتے ہیں کہ چٹ فنڈکے کاروبار میں کونسی کمپنیاں سرگرم عمل ہیں۔ سبکرائبرس اس بات کی بھی توثیق حاصل کرسکتے ہیں کہ ایسی کمپنیاں جوچٹ فنڈکاکاروبار کرتی ہیں۔

حکومت کے پاس رجسٹرہیں یانہیں۔ انسپکٹر جنرل نے کہاکہ کسی بھی چٹ فنڈ کمپنی کے ساتھ کسی بھی مسائل سے دوچار سبکرائبر اس سافٹ ویئر کے ذریعہ فوری آن لائن شکایت درج کرسکتا ہے جس پر محکمہ کے متعلقہ عہدیدار فوری طورپرمسئلہ کاحل دریافت نکالنے کے لئے سرگرم ہوجاتے ہیں۔