تلنگانہ

تلنگانہ: ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے نوزائیدہ بچہ کی موت کا الزام، رشتہ داروں کا احتجاج

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ نہ صرف نوزائیدہ کی موت ہوئی بلکہ خاتون کی صحت بھی تشویشناک ہے۔ اس واقعہ سے دلبرداشتہ خاندان نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے نوزائیدہ بچے کی موت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ حاملہ خاتون راولی کل صبح زچگی کے لئے اسپتال پہنچی تھیں۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے آپریشن کی ضرورت بتائی، لیکن بعد میں بڑی مشکل سے نارمل زچگی کروائی گئی، جس کے دوران بچہ کی موت ہوگئی۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ نہ صرف نوزائیدہ کی موت ہوئی بلکہ خاتون کی صحت بھی تشویشناک ہے۔ اس واقعہ سے دلبرداشتہ خاندان نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔

اسی وقت ریاستی وزرا پی سرینواس ریڈی اور سیتکّا جو ایک ریونیو کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کا سامنا احتجاجیوں سے ہوگیا۔

پولیس نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں مانے، جس کے بعد انہیں زبردستی وہاں سے ہٹایا گیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیر سیتکّا نے اجلاس کے بعد متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور مکمل جانچ کروا کر انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔