بھارتصحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 7 اموات

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور کورونا انفیکشن کے 960 ایکٹو معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور کورونا انفیکشن کے 960 ایکٹو معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
ہندوستان میں نئے کووِڈ کیسس میں 40 فیصد اضافہ

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 686 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220,66,12,500 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 21,179 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,29,284 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,901 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,069 بڑھ کر 4,41,77,204 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 593 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 161، تمل ناڈو میں 84، اتر پردیش میں 57، مہاراشٹر میں 44، چھتیس گڑھ میں 42، ہریانہ میں 38، اڈیشہ میں 35، گوا میں 33، مدھیہ پردیش میں 19، مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر میں میں 18، دہلی میں 11، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں،10 10، جھارکھنڈ میں پانچ، بہار میں تین، پڈوچیری میں دو، منی پور اور میگھالیہ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف دہلی اور پنجاب میں دو دو، جموں کشمیر، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں بالترتیب ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w