تلنگانہ

تلنگانہ: ڈیم سے خارج پانی کے زبردست بہاؤ میں پھنسے 30 افراد کو بچانے کے لئے کارروائی جاری

گزشتہ چند دنوں سے تلنگانہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ ریاست کے بھدرادری کوتہ گوڈیم ضلع کے اشوا راؤ پیٹ میں پدا واگو ڈیم سے پانی کے اچانک اخراج کے بعد وہاں تقریباً 30 لوگ پھنسس گئے جنہیں بچانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اطلاع ملتے ہی حکام موقع پر پہنچ گئے۔

حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں سے تلنگانہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ ریاست کے بھدرادری کوتہ گوڈیم ضلع کے اشوا راؤ پیٹ میں پدا واگو ڈیم سے پانی کے اچانک اخراج کے بعد وہاں تقریباً 30 لوگ پھنسس گئے جنہیں بچانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اطلاع ملتے ہی حکام موقع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
سیلاب میں پھنسے40 افراد کو بچالیا گیا

موسلا دھار بارش کے بعد اشواراپیٹ منڈل کے پداواگو آبپاشی پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے لوگ ایک نچلے پل پر پانی کے شدید بہاؤ میں پھنس گئے۔

فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈرامائی مناظر بھی آن لائن وائرل ہوگئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں پھنسے ہوئے لوگوں کو درختوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ شدید بارش سے علاقے میں سیلاب آ گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی حکام فوری طور پر حرکت میں آگئے۔

پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے دو ہیلی کاپٹرس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ اب تک 10 افراد کو سیلاب سے بچایا جا چکا ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 18 جولائی سے 21 جولائی کے درمیان تلنگانہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اگلے 5 دنوں کے دوران کونکن اور گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ریاست گجرات، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ 18-20 تاریخ کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور یانم؛ 18 اور 19 تاریخ کو تامل ناڈو میں اور 18 تا 21 جولائی تلنگانہ میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔  

a3w
a3w