ایشیاء

انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے مغربی سماترا صوبے میں ہفتے کو لاوے کے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی، جب کہ کم از کم پانچ اور لوگ لاپتہ ہیں۔ یہ جانکاری اتوار کو مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے دی۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی سماترا صوبے میں ہفتے کو لاوے کے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی، جب کہ کم از کم پانچ اور لوگ لاپتہ ہیں۔ یہ جانکاری اتوار کو مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مٹیگیشن ایجنسی کے ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ فجر سکما نے ژنہوا کو فون پر بتایا کہ ماراپی آتش فشاں کے ڈھلوان والے علاقے میں ہفتے کی شام بارش ہوئی، جس سے لاوے کا سیلاب آیا جس نے تناہ داتار اور اگام کے علاقوں کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کم از کم پانچ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریلیف ایجنسی کے سینئر پریس آفیسر مہرندو اڈوان نے بتایا کہ مزید 16 زخمیوں کا قریبی اسپتالوں میں علاج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے ہم نے علاقوں میں کم از کم دو اطلاعاتی مراکز قائم کیے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد میں تبدیلی ہو سکتی ہے کیونکہ رپورٹیں آتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "لاوے کا سیلاب رات کو آیا جب لوگ سو رہے تھے۔ بہت سی عمارتیں زیر آب آگئیں۔

a3w
a3w