تلنگانہ
تلنگانہ: پنچایت انتخابات، امیدوار کو دل کا دورہ
تلنگانہ کے میدک ضلع کے موضع جنگارائی میں جمعہ کی رات سرپنچ کے ایک امیدوار کو دل کا شدید دورہ پڑا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع کے موضع جنگارائی میں جمعہ کی رات سرپنچ کے ایک امیدوار کو دل کا شدید دورہ پڑا۔
بی آر ایس کی تائید سے میدان میں اترنے والے سنجیوا ریڈی (58) کو یہ دورہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران پڑا۔
انہیں فوری طور پر حیدرآباد کے یشودھا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس گاؤں میں پنچایت انتخابات کے لئے پولنگ اتوار کو منعقد ہونے والی ہے۔ امیدوار کی اچانک علالت سے انتخابی ماحول پر گہرا اثر پڑا ہے۔