تلنگانہ

تلنگانہ: فون ٹیپنگ کیس۔ اصل ملزم کا عدم تعاون۔تحویل میں لینے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی جایے گی

اس پس منظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ٹی تفتیش کے دوران اس معاملہ کے اصل ملزم پربھاکر راؤ کی جانب سے مکمل تعاون نہ ملنے پر حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس میں ہر دن نیا موڑ آرہا ہے۔ اس معاملہ میں اہم الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمین کی تفتیش میں نت نئے حقائق منظر عام پر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت
تروپتی مندر کے تقدس کی حفاظت کرنے چیف منسٹر نائیڈو کی ہدایت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی


اس پس منظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ٹی تفتیش کے دوران اس معاملہ کے اصل ملزم پربھاکر راؤ کی جانب سے مکمل تعاون نہ ملنے پر حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایس آئی ٹی کے اعلیٰ عہدیداران ڈی سی پی وجے کمار اور اے سی پی وینکٹ گری پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیں۔


ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی حکام سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرنے کی تیاری میں ہیں جس میں پربھاکر راؤ کو دی گئی راحت کو منسوخ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

عہدیداروں کا ماننا ہے کہ اگر راؤ کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی جائے تو مزید اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔