تلنگانہ

فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت

فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایس آئی بی کے سابق چیف پربھاکر راؤ نے پہلی بار اس کیس کا جواب دیا۔

حیدرآباد : فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایس آئی بی کے سابق چیف پربھاکر راؤ نے پہلی بار اس کیس کا جواب دیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
نوین کمار کے گیسٹ ہاؤز سے فون ٹیاپنگ کی خبر، سوشل میڈیا پر زیرگشت
فون ٹیاپنگ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ: ڈاکٹر لکشمن

پربھاکر راؤ نے حلف نامہ کے ذریعہ اپنے دلائل کی وضاحت کی۔ پربھاکر راو فون ٹیاپنگ کیس میں اہم ملزم ہیں۔ تلنگانہ پولیس کی جانب سے پربھاکر راو کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کی تھی جس پر آج عدالت میں سماعت کی گئی۔

پربھاکر راؤ نے اس موقع پر حلف نامہ کے ذریعہ وضاحت دی۔انہوں نے حلف نامہ میں تحریر کیا کہ وہ اعلیٰ افسران کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ پربھاکر راؤ نے کہا کہ انہوں نے اس وقت کے ڈی جی پی اور انٹلی جنس چیفس کی نگرانی میں کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران وقتاً فوقتاً کاموں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بغیر کسی وجہ نلگنڈہ سے ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی دنوں تک پوسٹنگ نہیں دی گئی تھی۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ کے سی آراور ان کی ذات ایک ہونے کی وجہ سے ان پر تنقیدیں کی جا رہی ہیں۔ پربھاکر راؤ نے عدالت کو بتایا کہ وہ کینسر کے علاج کے لیے امریکہ آئے ہیں اور علاج مکمل ہونے کے بعد ہندوستان واپس آجائیں گے۔

a3w
a3w