تلنگانہ

تلنگانہ: حادثہ کے بعد لاری کے کیبن میں پھنسے ڈرائیور کو پولیس نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالا

تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پولیس نے ایک ڈرائیور کو بچانے کے لیے دو گھنٹے کی جدوجہدکی، جو ایک لاری کے کیبن میں پھنس گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پولیس نے ایک ڈرائیور کو بچانے کے لیے دو گھنٹے کی جدوجہدکی، جو ایک لاری کے کیبن میں پھنس گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع

یہ حادثہ جمعرات کی صبح سوماگُڈم گاؤں میں نیشنل ہائی وے 363 پر پیش آیا، جب ایک لاری دوسری لاری سے ٹکرا گئی۔ کاسی پیٹ پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش کے برجیت سنگھ اس حادثہ میں زخمی ہوکر کیبن میں پھنس گیا۔وہ لاری میں اسٹیل لے جارہاتھا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی لاری ایک لاری سے ٹکرا گئی، جو قومی شاہراہ پر خرابی کی وجہ سے کھڑی تھی۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے برجیت سنگھ کو نکالنے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہ ملی۔ بعد ازاں، محکمہ صحت کے عملہ کی مدد سے ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹروں نے کیبن میں ہی اس کوطبی امداد پہنچائی۔ پولیس نے لاری کے کیبن کو دو حصوں میں کاٹ کر ڈرائیور کو باہر نکال لیا۔ اس کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر، پولیس نے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی تعینات کیا تاکہ سڑک پر گرنے والے ایندھن سے آگ لگنے کے خطرے کو روکا جا سکے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران، پولیس نے ہائی وے پر ٹریفک کو روکنے کے لیے بیریکیڈس بھی لگائے۔

مقامی افراداور مسافروں نے پولیس کی چوکسی اور بہادری کی ستائش کی، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کی جان بچائی۔