تلنگانہ
تلنگانہ: سدی پیٹ ضلع میں سڑک حادثہ، خاتون ہلاک، چاردیگر زخمی
مہلوک خاتون کی شناخت سراونتی کے طورپر کی گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے گجویل کے قریب رامناگوڑم کی راجیوراہداری کے قریب اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس نے کار کو ٹکر دے دی۔
مہلوک خاتون کی شناخت سراونتی کے طورپر کی گئی ہے۔
اس کے دیگر ارکان خاندان سدھاکر،لتیک، سائی اورگنیش شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے گجویل کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔