تلنگانہ
تلنگانہ: شادی کے کارڈس کی تقسیم کے لیے جانے کے دوران سڑک حادثہ ، ہونے والے دولہے اور دوست کی موت
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پور میں چوراہے کے قریب پیش ایا بائک کا توازن کھو دینے کے نتیجہ میں یہ بائیک کلورٹ سے ٹکرا گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں برسر موقع ہلاک ہو گئے مہلوک ہونے والے دولہے کی شناخت لکشمن اور اس کے دوست جسونت کے طور پر کی گئی ہے
حیدرآباد: شادی کے کارڈس کی تقسیم کے لیے جانے کے دوران پیش ائے سڑک حادثہ میں ہونے والے دولہے اور اس کے دوست کی موت ہو گئی۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پور میں چوراہے کے قریب پیش ایا بائک کا توازن کھو دینے کے نتیجہ میں یہ بائیک کلورٹ سے ٹکرا گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں برسر موقع ہلاک ہو گئے مہلوک ہونے والے دولہے کی شناخت لکشمن اور اس کے دوست جسونت کے طور پر کی گئی ہے
جنارم منڈل کے اندھن پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے لکشمن کی اس ماہ کی 18 تاریخ کو شادی مقرر تھی جس کے کارڈس کی تقسیم کے لیے وہ اپنے دوست جسونت کے ساتھ گیا تھا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کاروائی کی۔