اے آئی سنٹر کے قیام کیلئے تلنگانہ کا آسٹریلیائی یونیورسٹی سے معاہدہ
تلنگانہ، آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کے تعاون و اشتراک سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرے گا تاکہ ابھرتی ٹکنالوجیز میں ریاست کو قائدانہ مقام حاصل ہوسکے۔
حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ، آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کے تعاون و اشتراک سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرے گا تاکہ ابھرتی ٹکنالوجیز میں ریاست کو قائدانہ مقام حاصل ہوسکے۔
لیٹر آف انٹینٹ، ایل او ایل (ارادوں کا مکتوب) پر پیر کے روز تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ ڈیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر لیان مارٹن اور شعبہ آئی ٹی کے ڈپٹی سکریٹری بھاوش مشرا نے ایل او ایل (دستاویز) کا تبادلہ کیا۔
سریدھر بابو نے کہا کہ اس پہل کا مقصد ایڈوانسڈ اے آئی کی اختراعات، اسکلس ڈیولپمنٹ، انٹر پرینرر شپ اور تلنگانہ اور آسٹریلیاء کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعہ ہیلتھ، زراعت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپلی کیشن کا استعمال اور شہری خدمات بڑھانا چاہتے ہیں۔
سماجی چیالنجوں کے حل کے لئے ریسرچ سرگرمیوں کو باہمی طور پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہما را مقصد ہے کہ ہم تلنگانہ سے دنیا کے طاقتور اے آئی کی تخلیق اور ڈیجیٹل ٹرانس فارمیشن میں ٹیالنٹ پول بنانا چاہتے ہیں۔