تلنگانہ

تلنگانہ جنوبی کوریا کی ینگ ون کمپنی 840 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع ورنگل میں جنوبی کوریا کی ینگ ون کمپنی کے ایور ٹاپ ٹکسٹائل پرائیویٹ لمیٹیڈکے یونٹ کا کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک میں سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع ورنگل میں جنوبی کوریا کی ینگ ون کمپنی کے ایور ٹاپ ٹکسٹائل پرائیویٹ لمیٹیڈکے یونٹ کا کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک میں سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

وزیر دیاکر راؤ، ایم ایل اے دھرما ریڈی اور کلکٹر نے پروگرام میں شرکت کی۔

قبل ازیں وزیر تارک راما راو اور ینگ ون کمپنی کے نمائندوں کا حیدرآباد سے ضلع ورنگل بذریعہ ہیلی کاپٹر آمد پرشاندار استقبال کیاگیا۔

تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچرکارپوریشن(ٹی ایس آئی آئی سی) نے حال ہی میں ٹیکسٹائل پارک میں ینگ ون کمپنی کو 298 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے۔

جنوبی کوریا کی ینگ ون کمپنی پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پارچہ جات کی صنعت میں 11,700 افراد کو راست روزگار فراہم کرے گی۔

حکام کو توقع ہے کہ مزید 11,700 افرادکو بالواسطہ طور پر ملازمت حاصل ہوگی۔

یہ کمپنی ٹکسٹائل پارک میں 840 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔بعد ازاں وزیر تارک راما راو نے ورنگل مشرقی حلقہ میں ایم ایل اے کیمپ آفس کا افتتاح کیا۔

انہوں نے اعظم جاہی ملز گراؤنڈ میں انٹی گریٹیڈ انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھا۔

تارک راما راو نے12.60 کروڑ روپئے کی لاگت سے دیسائی پیٹ میں 200 ڈبل بیڈروم مکانات اور ورنگل میں 135 کروڑ روپئے کی لاگت سے 16 اسمارٹ سڑکوں کا افتتاح کیا۔