جنوبی بھارت

اوڈیشہ ٹرین سانحہ:13نعشیں لواحقین کے حوالے

وزیر اعظم اور وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق ریلوے کی جانب سے لواحقین کو ایکس گریشیا ادا کیا گیا۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل دعویداروں کی آمد تک جاری رہے گا۔

بھونیشور: اوڈیشہ میں بہناگا ٹرین سانحہ کے متاثرین کی مزید13 لاشیں ہفتہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

ڈی این اے ٹیسٹنگ اور اس کے بعد لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل ایمس، بھونیشور، گورنمنٹ ریلوے پولیس اور بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چار لاشیں بہار، آٹھ مغربی بنگال اور ایک لاش جھارکھنڈ بھیجی گئی ہے۔

سوگوار خاندانوں کے لیے بالترتیب حکومت اڈیشہ اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کی طرف سے ایمبولینس اور اسکارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق ریلوے کی جانب سے لواحقین کو ایکس گریشیا ادا کیا گیا۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل دعویداروں کی آمد تک جاری رہے گا۔

a3w
a3w