تلنگانہ
تلنگانہ: باسر ٹرپل آئی ٹی میں داخلہ نہ ملنے پر طالبہ نے خودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق، بوتھ منڈل کے دھنور گاؤں سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ شیلجہ نے دسویں جماعت میں 563 نمبرات حاصل کیے تھے۔ اس نے باسر ٹرپل آئی ٹی میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی تاہم کاؤنسلنگ کے دوران اسے نشست الاٹ نہیں ہوئی۔ اس پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باسر ٹرپل آئی ٹی میں داخلہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق، بوتھ منڈل کے دھنور گاؤں سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ شیلجہ نے دسویں جماعت میں 563 نمبرات حاصل کیے تھے۔ اس نے باسر ٹرپل آئی ٹی میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی تاہم کاؤنسلنگ کے دوران اسے نشست الاٹ نہیں ہوئی۔ اس پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئی۔
اسی ذہنی دباؤ کے تحت وہ عادل آباد ضلع مستقرمیں واقع اپنے رشتہ داروں کے گھر، جب کوئی موجود نہ تھا، پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔
طالبہ کی ماں وینکٹمّا کی شکایت پر ون ٹاؤن ایس ایچ او رمیا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔