تلنگانہ: شادی شدہ خاتون کی مشتبہ موت۔داماد کو سخت سزادینے کامطالبہ۔پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج
مقتول خاتون کے والدین نے بتایا کہ شادی کے وقت نریش کو دو ایکڑ آم کا باغ، آدھا ایکڑ زرعی زمین، دس لاکھ روپے نقد اور دس لاکھ روپے مالیت کا سونا جہیز میں دیا گیا تھا۔ لواحقین نے انصاف کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے اشواراوپیٹ میں شادی شدہ خاتون لکشمی پرسنا کی مشتبہ موت کے معاملہ میں ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاتون کے رشتہ داروں نے احتجاج شروع کردیا۔
مقتول کے والدین کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو داماد نریش نے گزشتہ دو برسوں سے گھر میں قید رکھ کر ہراساں کیا اور آخرکار قتل کردیا۔ اس واقعہ پر لکشمی پرسنا کے رشتہ داروں نے اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا اور اس کے شوہر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کے سبب سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔
مقتول خاتون کے والدین نے بتایا کہ شادی کے وقت نریش کو دو ایکڑ آم کا باغ، آدھا ایکڑ زرعی زمین، دس لاکھ روپے نقد اور دس لاکھ روپے مالیت کا سونا جہیز میں دیا گیا تھا۔ لواحقین نے انصاف کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ دیکھی گیی۔