جرائم و حادثات

سل فون پھٹ پڑا۔ٹریکٹرکے الٹ جانے سے نوجوان زخمی

حیدرآباد: سل فون پر بات کرنے کے دوران سل فون پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حیدرآباد: سل فون پر بات کرنے کے دوران سل فون پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
میت کی تجہیز و تکفین عظیم اجر کا باعث: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

اس واقعہ میں ٹریکٹرچلانے والا شدیدزخمی ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے پروت گری منڈل میں روی نامی شخص ٹریکٹر کو مرمت کے لئے لے جارہا تھا کہ سل فون پر بات کرنے کے دوران یہ اچانک پھٹ پڑا۔

جس کے ساتھ ہی روی نے اپنے ٹریکٹرکا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر الٹ گیا۔

اس واقعہ میں وہ ٹریکٹر سے گرکرشدید زخمی ہوگیا۔

اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔فون کے پھٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔