جموں و کشمیر

تلنگانہ کا ٹیکنیشین جموں وکشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک

انیل کا تعلق ضلع کے بوئن پلی منڈل کے ملکا پور گاؤں سے تھا۔انیل کی موت کی خبر ملتے ہی گاؤں میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔وہ گذشتہ 11سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

حیدرآباد: ہندوستانی فوج کا ہوابازی ٹیکنیشین ٹی انیل جس کا تلنگانہ سے تعلق تھا،جموں وکشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔29 سالہ جوان کا تعلق تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ سے تھا۔جموں وکشمیر سے پڑھا ضلع کشٹوار میں جمعرات کے روز فوج کا ایک اڈوانسڈلائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) حادثہ کا شکار ہوگیا۔جس میں 2پائیلٹ زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا: حتمی رپورٹ
کپواڑہ میں 2 دہشت گرد ہلاک
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

 انیل کا تعلق ضلع کے بوئن پلی منڈل کے ملکا پور گاؤں سے تھا۔انیل کی موت کی خبر ملتے ہی گاؤں میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔وہ گذشتہ 11سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

 پسماندگان میں بیوی کے علاوہ 2لڑکے ہیں۔ارکان خاندان کے مطابق ایک ماہ قبل ہی وہ گاؤں آیا تھا۔ انیل نے اپنے چھوٹے لڑکے کی سالگرہ منائی تھی اور اپنے سسرالی کورم گاؤں میں ایک مقامی میلہ میں حصہ بھی لیا تھا۔